ڈاکو کرنسی ایکسچینج کی گاڑی سے 83 لاکھ لے اڑے،مزاحمت پر ڈرائیور قتل

May 24, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں، 10 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوکرنسی ایکسچینج کی سکیورٹی گاڑی میں لائی گئی 83لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی چھین کرفرارہوگئے۔ ملزموں نے مزاحمت کرنے پرسکیورٹی گاڑی کے ڈرائیورکوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کو عاطف حسین نے بتایاکہ فارن اورپاکستانی کرنسی کل مالیت 83لاکھ روپے اپنے بیگ میں ڈال کر سکیورٹی