جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے3گاڑیاں، 17موٹرسائیکل بھی غائب، سٹریٹ کرائم بھی جاری

May 24, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈھائی درجن وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز، لیپ ٹاپس، مویشی اوردیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک گاڑی،ایک رکشہ ، سات موٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔تھانہ کھنہ کے علاقے میں عبدالجبار کو دو مسلح افراد نے روکا اور نقدی موبائل چھین لیے مزاحمت پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں شاہ جہان کے گھر سے گھریلواور الیکڑونکس کاسامان ،بھارہ کہوکے علاقے میں علی حسنین کا موبائل ، کراچی کمپنی کے علاقے میں شیر حکیم شاہ کے دو موبائل، امتیاز کا موبائل ، لوہی بھیر کے علاقے میں عدنان کے کمرے سے موبائل ،نقدی ولیپ ٹاپ، تھانہ نیلور کے علاقے میں عکاش کی چار گائے اور دو بچھڑے ، کورال کے علاقے میں جان محمد کی موٹر، شاہد کے گھر سے موبائل اور نقدی، آصف کے گھر کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں بلال سے موبائل، لوہی بھیر کے علاقے رضوان کی والدہ سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات، کورال کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے شاہ نواز کی دکان سے پندرہ موبائل، دو لاکھ روپے ، گارمنٹس، کورال کے علاقے میں شاہد اور ندیم سے موبائل ، جلال سے موبائل او رنقدی ،فرخ رشید کی بہن سے موبائل اور نقدی،سبزی منڈی کے علاقے میں اخلاق اوراسکے دو دوستوں سے موبائل اور نقدی ، کلیم سے موبائل نون کے علاقے میں صادق شاہ سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں دربار سے چور سارا نذرانہ لے اڑا۔