بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے امیدواروں کو کامیاب کرایاجائے، ارباب غلام ایڈووکیٹ

May 24, 2022

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوچئیرمین نیشنل لائرز فورم ارباب غلام ایڈووکیٹ نےاپنے اخباری بیان میں29 مئی کو صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو جمہوری عمل کا حصہ قراردیتے ہوئےکہا کہ یہ عمل عوام کی ضرورت اور عوام کے لئے موجودہ صورتحال میں ایک چیلینج سے کم نہیں۔ کیونکہ پشتون علاقہ خصوصی طور پرزئی و خیلئ اور قبائلی و خاندانی نفرتوں میں انتشار کا شکار ہے جو فرسودہ قبائلی نظام اور غیر جمہوری قوتوں کے نارواں عمل کا شاخسانہ ہے ایسے حالات میں موجوہ زمینی حقاق کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات انتہائی مشکل اور آزمائش سے کم نہیں۔ لہذا جمہوری عمل کا تقاضا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس پیچیدہ صورتحال میں عوام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلوں کے تحت ٹاؤن کمیٹی، یونین میونسپل کمیٹی وارڈز، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر امیداورں کو کامیاب بنا کر اپنی جمہوری ذمہ داری ادا کریں۔