لوہڑ کاریز ‘کشمیر آباد مشرقی بائی پاس میں گیس پریشربحال کیاجائے‘ بی این پی

May 24, 2022

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری کی قیادت میں کلی لوہڑ کاریز، کلی کشمیر آباد کے پارٹی عہدیداروں اور قبائلی عمائدین پرمشتمل وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے قائم مقام جنرل منیجر ملک راحیل سے ملاقات کی وفد میں میر محمد اکرم بنگلزئی، حاجی عبد الحئی بلوچ، قبائلی عمائدین حاجی غلام مصطفیٰ کرد،حاجی فاروق شاہوانی، محمد اعظم کرد،بابل محمد شہی، شبیر احمد محمد حسنی، فیروز خان بلوچ، ملک پرویز کاکڑ اور حاجی عبد الوہاب شاہوانی تھےوفد نے کلی لوہڑ کاریز، کلی کشمیر آباد، بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس وگردونواح میں گیس پریشر نہ ہونے پر عوام کی مشکلات سے قائم مقام جنرل منیجر کو آگاہ کرتے ہوئے پریشر جلد بحال کرنے کامطالبہ کیاجس پر انہوںنے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ ان علاقوں میں سروے ٹیمیں بھیج کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔