واسا ملازمین کی مستقلی کی درخواست ‘ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایڈمن طلب

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکڑوں واسا ملازمین مستقل ملازمت کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ملتان کے 150سے زائد واسا ملازمین نے مستقل کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کررکھی ہے جس پر لیبر کورٹ ملتان نے ایم ڈی واسا قیصر رضا اور ڈائریکٹر ایڈمن طاہر شاہ کو 27جون کو عدالت میں طلب کر لیا ہے،واسا ملازمین کا موقف ہے کہ گزشتہ10 سال سے واسا میں ملازمت کر رہے ہیں لیکن مستقل نہیں کیا گیا، مستقلی نہ ہونے سے تنخواہیں بھی نہیں بڑھیں اور اسی وجہ سے معاشی اور سماجی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔