شان کی شاندار کارکردگی کا انعام، ڈاربی شائر کے کپتان مقرر

May 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اوپنر شان مسعود کی کوئی جگہ نہیں ہے ، مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود وہ سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو متاثر نہیں کرپائے۔ البتہ شاندار کارکردگی کے انعام کے طور پرڈاربی شائر کائونٹی نے ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر نےمنگل کوسیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی بار کپتانی کی اور19 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔ وہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں جمعہ کو پہلی بار ڈاربی شائر فیلکنز کی کپتانی کریں گے۔ شان مسعود انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں کسی کائونٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے۔ اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کرچکے ہیں۔