وکلاء گھروں کے باہر پولیس مذمت کرتے ہیں،مسعودچشتی،صفدر شاہین

May 25, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی )ممبر پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ میں وکلاء کی گرفتاریوں کی مذمت کردی، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سینئر ایڈووکیٹ بابر اعوان کے گھر کے باہر پولیس بٹھانا قابلِ مذمت ہے، صفدر شاہین پیرازادہ ایڈووکیٹ کے گھر کے باہر بھی پولیس بٹھائی گئی ہے ایسا نہ ہو حکومت کے خلاف وکلاء تحریک شروع کردیں ۔ سینئر وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اور ق لیگ کی طرف سے بطور وکیل پیش ہوا۔