تحریک انصاف کا جنون بھکاریوں کو بہالے جائے گا ، وسیم خان بادوزئی

May 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کی رہائش گاہ پرلانگ مارچ کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ وسیم خان بادوزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مائی کے لعل کی جرات نہیں ہے کہ وہ لانگ مارچ کو روکے۔ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ۔تحریک انصاف کا جنون ان بھکاریوں کو بہا کر لے جائے گا ۔ ملتان سے قافلے لانگ مارچ میں ضرور پہنچیں گے۔