ملتان( سٹاف رپورٹر ) ضلعی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عامر حسین سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 35ہزار دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے غلام نبی کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے شہباز کینٹ کے علاقے ظلم ہما جلیل آباد کے علاقے طیب بلال کے موبائل فونز چوری ہوگئے عبدالغفار سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر جس میں 1لاکھ 6ہزار موجود تھے چھین کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے بشیر سے ڈاکو وںنے 15ہزار چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے افتخار کی بیوی کا پرس نامعلوم ملزم چھین کر لے گیا جس میں نقدی موبائل موجود تھا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بصراں بی بی کی 2لاکھ 10ہزار پانچ تولہ طلائی زیورات سٹی شجاع آباد کے علاقے انور کی نقدی 45ہزار موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے خادم حسین ڈیڑھ تولہ زیور گھریلوں سامان شاہین کا سامان صدر جلالپور کے علاقے رفیق کھادی بوریوغیرہ بی زیڈ کے علاقے اسد کی موٹر پانی ، ڈی ایچ اے کے علاقے یوسف صدر کے علاقے اشرف تھانہ گلگشت کے علاقے فیاض کا سامان مالیت 28ہزار چوری ہوگئے جبکہ اسد سے مسلح ڈاکووں نے دو موبائل فونز چھین کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے قاسم علی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 65ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے اور تھانہ الپہ کے علاقے عبدالحنان سے دو داکو گن پوائنٹ پر 17ہزار موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔