ملتان (سٹاف رپورٹر)مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان اور میاں چنوں میں معروف ریسٹورنٹ، میرج ہالز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، لودھراں میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 24 لیٹر رینسیڈ آئل، 12 کلو ناقص مٹھائی، 7 کلو ایکسپائری خوراک تلف کردی گئی، تفصیلات کے مطابق سیمپل فیل ہونے پر اڈہ پرمٹ نزد وقار کاٹن فیکٹری لودھراں میں بیوریج پلانٹ کو اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اسی طرح دوکوٹہ چوک بہاولپور روڈ دنیا پور میں سویٹس یونٹ کو فنگس زدہ مٹھائی فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ،گلگشت کالونی ملتان میں 2 معروف ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں رینسیڈ آئل کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج ہونے پر 25،25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئےعلاوہ ازیں سورج کند روڈ پر واقع 2 سویٹس یونٹس کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنےاور پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 75 ہزار روپے اور جی ٹی روڈ نزد شیل پمپ میاں چنوں میں معروف شادی ہال کو ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی، ملاوٹی سرخ مرچوں کا استعمال کرنے پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔