چہلیک پولیس نے نوسر بازسے 2کاریں برآمد کر لیں

May 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ چہلیک نے نوسر بازی سے حاصل کی گئیں 52 لاکھ روپے مالیت کی 2 کاریں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزم جہانگیر خان کھیڑا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو 2 مختلف واقعات میں ملک شان اور رؤف احمد نے اطلاع دی کہ جہانگیر کھیڑا نے نوسر بازی کر کے ان سے 2 گاڑیاں جن کی مالیت 52 لاکھ روپے ہے لے لیں اور تاحال واپس نہ کیں اور واپس کرنے سے انکاری ہے اور گاڑیاں کسی نا معلوم مقام پر منتقل کر دیں ہیں۔پولیس نے دونوں واقعات پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے گاڑیوں کو ٹریس کر کے برآمد کرلیا۔