سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا موٹرسائیکل پر شہرکادورہ،صفائی کامعائنہ

May 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے موٹر سائیکل پر شہر کا دورہ کیا اور زون تھری اور فور کے علاقے عزیز کالونی، مسلم کالونی، حافظ جمال، شاہین آباد اور بلال نگر کی گلیوں میں "صاف پنجاب مہم" کے تحت جاری صفائی کا معائنہ کیا،انہوں نے گھروں پر دستک دیکر شہریوں سے صفائی بارے فیڈ بیک لیا اور کمپنی اور ورکرز کی کارکردگی بارے استفسار کیا،شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر"صاف پنجاب مہم" شروع کی گئی ہے جس کے دوران نظر انداز کئے گئے علاقوں پر فوکس کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے سپیشل صفائی اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، ویسٹ اٹھانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، پی ایچ اے کی قائم کردہ گرین بیلٹس کی صفائی کی جارہی ہے اور واسا کی طرف سے مین ہولز کی ڈیسلٹنگ کے دوران سڑک پر جمع کیا جانے والا میٹریل اٹھایا جارہا ہے۔