ڈی جی پی آرراجہ منصوراحمدنےچارج سنبھال لیا

May 26, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈی جی پی آر راجہ منصور احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈائریکٹر جنرل کومحکمے کے تمام شعبوں کی کارکردگی اور ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے منصور احمد نے کہا کہ کوئی حکومت اس ادارے کی مدد کے بغیر اپنا بیانیہ عوام الناس تک نہیں پہنچا سکتی۔انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی امیج بلڈنگ اور پبلسٹی میں مزید اضافے کے لئے محکمے کے تمام افسران کی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گااور ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے حکومت پالیسیوں کی بھر پور تشہیر کی جائے گی۔