تیراہ میں باغ امن میلہ اسپورٹس فیسٹیول شروع

May 27, 2022

(پی پی آئی) قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے باغ امن میلہ کے نام سے سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول جاری ہے۔ باغ امن میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکا نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نے قومی پرچم لہرایا، میلے میں بینڈ نے خوبصورت دھنوں پر مارچ کر کے داد وصول کی۔