بھارت: یاسین ملک کو دی جانے والی سزا سے جذبہ آزادی کو مزید تقویت ملے گی، خورشید قصوری

May 27, 2022

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلی عدالت نے حریت رہنما مقبوضہ کشمیر یاسین ملک کو دی جانے والی عمر قید کی سزا سے جزبہ آزادی کو مذید تقویت ملے گی۔ جمعرات کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو دی جانے والی سزا بھارتی کی جمہوری حکومت کے چہرے پر کلنگ کا ٹیکا ہے۔