صحافی محسن بیگ کیخلاف کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی

May 27, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر میاں عامر سلطان گورائیہ اور وکیل صفائی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل صفائی نے محسن جمیل بیگ کے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیااورسماعت8 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔