ریلوے کے 8افسروں کے تقرروتبادلے

May 27, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان ریلوے نے گریڈ 18اور17کے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ گریڈ 18کےڈی ای این ٹو راولپنڈی شیخ نواز خان کو ڈی ای این سکھر ،ڈی ای این سکھر عمران سعید کو ڈی ای این ٹو راولپنڈی ،ایکس ای این ہیڈ کوارٹر مدثر شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ہیڈ کوارٹر ،سیکرٹری ریل کوپ متین احمد کو ایکس ای این ہیڈ کواٹر ،اے ای این کراچی غوث بخش سومرو کو اے ایف این خانیوال ،اے ای این /کیو ایس پی ارشد انجم کو اے ایف این کراچی ،اے ای این سکھر وسیم راجہ ابڑو کو اے ایف این کراچی،اے ای این خانیوال ابتہشام الحق کو اے ای این سکھر تعینات کر دیا ہے ۔