سائمنڈز کی یاد میں عوامی الوداعی تقریب

May 28, 2022

ٹاؤنزویل (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کو جمعہ کو کوئنز لینڈ میں منعقدہ عوامی یادگاری تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اینڈریو سائمنڈز اس ماہ کے شروع میں 46 سال کی عمر میں کار حادثے میں اس وقت انتقال کر گئے ۔ انہیں الوداع کہنے کیلئے اہلخانہ ، ساتھی کرکٹرز سیکڑوں پرستار موجود تھے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ ،گلین میک گرا، مچل جانسن، شین واٹسن، ایان ہیلی، ڈیرن لی مین، انگلینڈ کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے ان سے متعلق یادیں شیئر کیں۔