جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے علامتی دھرنا

May 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کے زیراہتمام ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی دھرنا دیا گیا، علامتی دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سربراہ علامہ اقتدار حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویڑنل صدر جوہر عباس، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سلیم صدیقی، لاپتہ افراد کے لواحقین مرید عباس اور خواہر خوشبخت زہرا نے کی،دھرنے میں بچے اور خواتین نے بھی شریک تھیں، دھرنے کے شرکاءنے اپنے لاپتہ پیاروں کی تصویر اٹھا رکھی تھیں، دھرنے کے شرکاءنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔