روٹری کلب کا چولستان کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے سولر پمپس لگانے کا فیصلہ

May 28, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان نے چولستان کے مکینوں کو پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سولر سے چلنے والے پمپس لگانے کے منصوبہ کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں روٹری کلب آف ملتان کا اجلاس صدر میاں عالمگیر جمیل خان کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری ریحان ارشد شیخ ،خواجہ محمد حسین ،عاصم سعید شیخ ،خواجہ محمد عثمان ،عزیز احمد شیخ ،ممتاز علی بابر ،بلال قریشی ،سہیل خان ملیزئی ،رانا بلال نے شرکت کی، اجلاس میں چولستان میں موسمی شدت کے باعث پانی کی ضرورت اور وہاں پانی کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلب کی جانب سے پانی کی مستقل فراہمی کے لیے منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، میاں عالمگیر جمیل خان نے کہا کہ چولستان کے پانی سے محروم علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے روٹری کلب آف ملتان نے چولستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔