ایس ای میپکوآپریشن ساہیوال سرکل کی آن لائن کھلی کچہری

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن ساہیوال سرکل عظمت علی نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے آن لائن کھلی کچہری لگائی جس میں 12صارفین نے مختلف نوعیت کی شکایات درج کروائیں،ایس ای میپکو نے تمام شکایات پربلوں کی اقساط اور بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔