ماموں پر تشدد اور کان کاٹنے والا ملزم گرفتار

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ جلیل آباد پولیس نے ماموں پر تشدد کے دوران کان کاٹنے پر ملزم بھانجے کو گرفتار کر لیا، 2 ہفتے قبل چاہ درکھان والا سے محمد افضل نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد حارث نے دیگر ملزمان کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر میرے بھائی محمد اجمل پر تشدد کیا ہے اور دانتوں سے کان کاٹ کر الگ کر دیا ہے.پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد حارث کو گرفتار کر لیا۔