مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر5قصاب گرفتار، چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اس موقع پرمنظور آباد،کوٹلہ تولے خاں اور اندرون شہر ایکشن لیتے ہوئے بغیر سٹمپ اور بیمار گوشت فروخت کرنے پر 5 قصاب گرفتار کرلئے گئے،ڈپٹی کمشنر نے موقع پر بیمار گوشت برآمد ہونے پر ملزم کوگرفتار کرادیا،مضر صحت گوشت کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہاؤس کی بھی انسپکشن کی ،اس موقع پر ذبح کئے گئے جانوروں کے گوشت کی سکریننگ نہ ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک اور ٹھیکیدار کی سرزنش کی اور وارننگ بھی دی،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اس حوالے سے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں گوشت کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔