پی سی بی کا 15 ارب کا بجٹ، 78 فیصد کرکٹ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا

June 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 23-2022 کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی ۔ بجٹ کا 78 فیصد حصہ کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا۔ اے سی سی ایشیاکپ 2023 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے پیش نظر بی او جی نےانفراسٹرکچر اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی ۔ بی او جی نے ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے اسکولنگ الاؤنس بھی متعارف کروانے کی منظوری دے دی ہے۔