پانچواں ون ڈے آسٹریلیا کے نام

June 25, 2022

کولمبو (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کو چار وکٹ سے ہرایا لیکن سیریز ہوم ٹیم نے 2-3 سے اپنے نام کی۔ جمعہ کو آخری میچ میں سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 44 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز نے ہدف 40ویں اوور میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا، ایلکس کیری 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔