کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا نے پاکستان سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔ پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر چلاگیا۔ سری لنکا کی چھٹی، افغانستان کی ساتویں اور انگلینڈ کی ٹیم کی آٹھویں ، بنگلہ دیش کی 84 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ویسٹ انڈیز کی 74 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن ہے۔ 31 مارچ 2027 تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔