کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 دنیا کے بڑے فٹبال کلبز کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ کلب بینیفٹ پروگرام کے تحت عالمی تنظیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کلبوں کو فی کھلاڑی 11ہزار ڈالرز یومیہ ادا کرے گی۔ یہ رقم کھلاڑی کے اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرے نے سے ملکی ٹیم کیلئے آخری میچ تک دی جائے گی ۔ اس مد میں فیفا نے355ملین ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے۔اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی کلب کا کھلاڑی گروپ اسٹیج ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے تب بھی اس کے کلب کو کم از کم2لاکھ50ہزار ڈالرز وصول ہوں گے جو کہ پاکستانی روپوں میں7کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔