کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم سلہٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوگئے ہیں اور ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں لمبے سیشن کررہے ہیں۔پیر کو بھی انہوں نےبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔