• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے کراچی میں ہوگا ۔میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ پیر کو ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں زمبابوے کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ا سکواڈ میں دو نئی کھلاڑیوں امبر کائنات اور سائرہ جبین کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان فاطمہ ثناءنے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر موقع ملنا خوش آئند ہے۔

اسپورٹس سے مزید