کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ا سیریز کی تیاری کیلئے این سی اے وائٹ بال کیمپ جمعے سے لاہور میں شروع ہوگا۔ 28 کھلاڑی 21 مئی تک ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔ ون ڈے سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان انڈر 19 فاسٹ بولرز عبدالسبحان، علی رضا، عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس ،فیصل اکرم ،فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز ،محمد فائق ،محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان کیمپ میں شریک ہوں گے ۔