• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑ جیسی حوصلہ مند کیلاش کی سائرہ کا پاکستان کیلئے ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہاڑوں جیسا حوصلہ رکھنے والی کیلاش قبیلے کی سائرہ جبیں نے کراچی میں زمبابوے کے خلاف پہلے خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ۔25 سالہ سائرہ جبیں چترال میں واقع ہندو کوہ کش کے معروف کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔ لاہور کے کینرڈ کالج میں زیر تعلیم بیٹنگ آل راؤنڈر سائرہ جبیں ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ سائرہ جبیں نے اپنے ڈیبیو میچ میں پانچ گیندوں پر پانچ رنز اسکور کئے۔

اسپورٹس سے مزید