بارسلونا (جنگ نیوز) اسپینش لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو بارسلونا نے ایل کلاسیکو میں 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں ٹائٹل جیت لیا۔ مارکس راشفورڈ اور فیران ٹوریس نے پہلے ہاف میں گول اسکور کیے۔ جرمن کوچ ہانسی فلیک کی ٹیم نے مسلسل دوسرے سال لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ریال میڈرڈ سیزن میں کسی ٹرافی سے محروم رہی۔ 62 ہزار شائقین کی موجودگی میں کیمپ نو میں جشن کا سماں رہا۔