دولت مشترکہ اجلاس، حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

June 25, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روانڈا کے شہر کیگالی میں دولت مشترکہ کاسربراہی اجلاس شروع ہوگیاہے جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں، اس موقع پروزیرمملکت خارجہ کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی جس میں تجارتی اور اقتصادی شراکت داری، افغانستان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنس چارلس نے کہاکہ دولت مشترکہ کی جڑیں تاریخ کے دردناک دور میں پیوست ہیں جو ملک چاہے ملکہ کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔