انٹرنیشنل ایتھلیٹکس میٹ: شجر عباس نے سو میٹر ریس جیت لی

June 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الماتے انٹر نیشنل ایتھلیٹکس میٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔پندرہ سو میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل حاصل کیا ۔عبدالمعید نے چار سو میٹر میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔