وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

June 26, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی ۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔