ویانا: ملک امین اعوان کی زیر صدارت فرینڈز آف پاکستانی تدفین کمیٹی کا اجلاس

June 27, 2022

ویانا (اکرم باجوہ) فرینڈز آف پاکستانی تدفین کمیٹی کا سالانہ اجلاس سربراہ ملک امین اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں 9 رکنی انتظامی امور کمیٹی کی متفقہ نامزدگی ہوئی۔اجلاس کی کارروائی کا آغاز ملک زبیر اعوان کی تلاوت قرآن پاک سےہوا ۔حاجی ملک محمد امین اعوان نے کمیٹی ممبران کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبران کو گزشتہ سال میں کیے گئے اخراجات اور تدفین کمیٹی کے بجٹ پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں نئے قوانین شامل کرنے پر مشاورت کے بعد متفقہ طور پر نئے قوانین شامل کیے گئے ۔اجلاس میں تدفین کمیٹی کے معاملات کو مزید بہتر چلانے کے لیے نو رکنی کمیٹی کا قیام عمل لایا گیا، جن میں الحاج شیخ وحید احمد قریشی ،حاجی محمد مسعود ،محمد پرویز ،سید حاجی سلطان محمود ،ملک حاجی نسیم اعوان ،حبیب الرحمٰن یوسفزئی ،حاجی ملک عابد ، حاجی ملک عبد الحق اور حاجی محمد یونس شامل ہیں ۔تدفین کمیٹی کے سربراہ حاجی ملک محمد امین اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تدفین کمیٹی کا 2014 میں قیام عمل لایا گیا تھا اور تدفین کمیٹی کےممبران کی تعداد 175 ممبر ہوچکی ہے جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں میت گھروں تک پہنچانے کے لیے تدفین کمیٹی کا معاہدہ پاکستان میں 27 اپریل 2022کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہو چکا ہے ۔