شہر میں صرف 6ماہ میں312نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں

June 27, 2022

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) شہر میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں ۔ایدھی فائونڈیشن کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیں ایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی، جبکہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا ء کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے ۔