پاکستانی خواتین بیس بال ٹیم رواں سال ایشیا کپ میں حصہ لے گی

June 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی خواتین بیس بال ٹیم رواں سال اگست میں ملائیشیا میں ہونے والے پہلے فائیو اے سائیڈ بیس بال ایشیا کپ میں حصہ لے گی، جس میں جاپان، ہانگ کانگ، فلپائن، سنگاپور، تائیوان، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہونگیں، ایونٹ کی ٹاپ تھری ٹیمیں ایشیا سے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے رسائی حاصل کریں گی جس کا میزبان امریکا ہے، ایشیا کپ کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم میں چار خواتین اور چار مرد کھلاڑی شامل ہوں گے، ایشیا کپ سے قبل قومی خواتین ٹیم ملائیشیا کی خواتین ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی، قومی ٹیم 11اگست کو کوالالمپور روانہ ہوگی، ایشیا کپ 15سے 19اگست تک کھیلا جائے گا۔