اہلیہ کو چھری سے زخمی کرنے والا شوہرگرفتار، جیل جانیوالے نے باہر آکر پھر بلیڈ مار دیا

June 27, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) اہلیہ کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرنے والےشوہر کوگرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی تھی کہ اسکے شوہر محسن علی نے تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے اسے زخمی کر دیا، خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محسن علی کو گرفتا رکرلیا۔ دریں اثناء بیوی کوچھری کے وارکرکے زخمی کرنے پرجیل جانے والے شوہرنے صلح کرکے واپس آکردوبارہ اہلیہ کوبلیڈمارکرزخمی کردیا۔ تھانہ ریس کورس کو شبینہ شاہین کی رپورٹ پرپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔