کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا دکاندار پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

June 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ بی زیڈ کے علاقے ننھی کلی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش دوکاندار اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیادھلائی کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔تفصیل کے مطابق پانچ مرلہ سکیم ایم پی ایس روڑ کے محمد امجد نے پولیس کواطلاع دی کہ میری بیٹی 5سالہ دعا فاطمہ گھر سے قریبی دوکان سے بوتل لینے گئی تو اوباش دوکاندار عاصم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔