الیکشن کمشنرکی ملاقات کی دعوت، ایم کیو ایم کی مشاورت

June 27, 2022

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت کے بعد بلدیاتی انتخابات‘ ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ملاقات تک انتظار کرنے پر غور کیا ہے، اتوار کو الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے ملاقات کی دعوت دی ہے جس پر اتوار کی شب رابطہ کمیٹی نے مشاورت کی‘ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے لئے وفد کے ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، امکان ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں کنور نوید جمیل، وسیم اختر، جاوید حنیف، فروغ نسیم، اور کشور زہرا شامل ہونگیں، ملاقات منگل یابدھ کو ہوگی۔