گزشتہ دو سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا، اسد عمر

June 27, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ، نئے بجٹ میں رجعتی اقدامات اس نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پچھلے دو سالوں میں سب سے زیادہ دلچسپ چیزوں میں سے ایک آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہے ، یہ صنعت پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے ، ہم نے لوگوں کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دینے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔