ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم

June 27, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کی 21 جون کو جلسے میں شرکت قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ڈی ایم او کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔