گرلز فٹبال لیگ، تین میچز کا فیصلہ

June 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آصفہ بھٹو گرلز فٹبال لیگ میں مزید3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ آئی اسپورٹس نے گرلز فٹبال اکیڈمی ٹھٹھہ کو4-0 سے زیر کیا۔ مرجان نے دو جبکہ عریبہ اور شہناز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ کراچی ککرز نے سانگھڑ گرلز اکیڈمی کو 2گول سے ہرایا۔ جانیہ اور ماہ نور نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایف ایس ای کلر نے پیور اکیڈمی کو 3-0 سے مات دی ۔