ضمنی انتخاب پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کریگا ،جے یو پی

June 29, 2022

لاہور(خبرنگار)جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں20صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابی معرکہ ہونے جا رہا ہے ۔یہ انتخابات پنجاب کی آئندہ کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتیں جے یو پی کی قیادت سے رابطہ کررہی ہیں۔ اس کا فیصلہ کرنے کے لئے جمعیت علماءپاکستان کی مجلس عاملہ کاانتہائی اہم اجلاس آج بروزبدھ ہو گا۔