پی ایس بی کا ٹیبل ٹینس ٹیم اسلامی گیمز میں نہ بھیجنے کا فیصلہ

June 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رواں سال اگست میں ترکی میں ہونے والے اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کا نام دستے سے خارج کردیا، پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے جن ٹیموں سے میڈلز کی امید ہے ان کو دستے میں شامل کیا جائے گا، جبکہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدے داروں کا موقف ہے کہ ہماری ٹیم نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔