ججز تقرری کے طریقہ کار کیخلاف وکلا کا احتجاج

June 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے طریقہ کار کے خلاف وکلا کی جانب سے کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کرتے ہوئے من پسند بنیاد پر پک اینڈ چوز کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبان کی بنیاد پر تقرری روکنا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ججز کی سپریم کورٹ میں طے شدہ میرٹ پر فارمولے کے تحت تقرری کی جائے۔