واٹر بورڈ میں حالیہ ترقیاں خوش آئند ہیں، اسلم سموں

June 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بلارنگ و نسل ہونے والی حالیہ ترقیاں خوش آئندہ ہیں، مستقبل میں بھی پیپلز لیبر بیورو مزدوروں کے مسائل کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، اس بات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے پیپلز لیبر یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امین بلوچ سے ملاقات میں کیا۔