چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے آگاہی واک

June 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) بچوں کے تحفظ اور ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سےچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کی جانب سے چوک چونگی نمبر 9پر آگاہی واک ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شفاعت ظفر نے کی ، واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں، آفیسرز و سٹاف کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ انچارج انسپکٹر سہیل اور ٹیم،پنجاب پولیس کے اہلکاروں ،سماجی تنظیم سپارک کے منیجرز رانا نعیم، خرم شہزاد، سماجی تنظیم ایم ایس ڈبلیو ایس کے سی ای او ظفر شاہین، تاجر تنظیم ہیلپرز بزنس کونسل کینٹ کے عہدیداران کلب عابد،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔