وفاقی اردو یونیورسٹی، کنٹریکٹ استائذہ کے مشاہرہ میں اضافے کیلئے شیخ الجامعہ کو خط

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رئیس کلیہ فنون تعلیمات و معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاالدین کی جانب سے شیخ الجامعہ کو کنٹریکٹ استائذہ کے مشاہرے میں اضافہ کے لئے خط میں کہا گیا ہےکہ یونیورسٹی ہذا کے کنٹریکٹ اساتذہ کا مشاہرہ دیگر جامعات کے مقابلےمیں انتہائی قلیل ہے۔ کنٹریکٹ اساتذہ کا مشاعرہ کم از کم دیگر جامعات کے مساوی کردیا جائے۔